سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(346) میں نے ہر سال حج کرنے کا اللہ تعالیٰ سے عہد کیا تھا

  • 8893
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 1342

سوال

(346) میں نے ہر سال حج کرنے کا اللہ تعالیٰ سے عہد کیا تھا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے اللہ تعالیٰ سے ہر سال حج کرنے کا عہد کیا تھا کیونکہ پہلے میں ملازم نہیں تھا پھر بعد میں حالات کی مجبوری کی وجہ سے مجھے فوج میں ملازمت کرنا پڑی اور اب محکمہ کی طرف سے مجھے ہر سال حج کرنے کے لیے رخصت نہیں ملتی۔ لہذا امید ہے کہ رہنمائی فرمائیں گے کہ ان حالات میں حج نہ کر سکنے کی وجہ سے مجھے گناہ تو نہیں ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

: اگر بعض برسوں میں کوئی ایسی رکاوٹ پیش آ جائے جس کی وجہ سے آپ کو حج کی استطاعت نہ ہو اور آپ اس رکاوٹ پر غلبہ نہ پا سکیں تو کوئی گناہ نہ ہو گا کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفسًا إِلّا وُسعَها...٢٨٦﴾... سورة البقرة

’’اللہ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔‘‘

نیز فرمان باری تعالیٰ ہے:

﴿ما يُر‌يدُ اللَّهُ لِيَجعَلَ عَلَيكُم مِن حَرَ‌جٍ...٦﴾... سورة المائدة

’’اللہ تم پر کسی طرح کی تنگی نہیں کرنا چاہتا۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب المناسک : ج 2  صفحہ 258

محدث فتویٰ

تبصرے