سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(337) شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کا حج

  • 8884
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1244

سوال

(337) شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کا حج

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی کا حج صحیح ہے؟ کیا شوہر بیوی کو حج کی اجازت دے کر رجوع کر سکتا ہے؟ کیا شوہر اپنی بیوی کو حج کرنے سے منع کر سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شوہر کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی بیوی کو حج سے منع کرے جبکہ حج کی شروط مکمل ہوں اور بیوی کے لیے حج کرنا ممکن ہو کیونکہ حج علی الفور واجب ہے۔ قدرت ہو تو اسے مؤخر کرنا جائز نہیں۔ بیوی کے لیے مستحب ہے کہ اپنے شوہر سے اجازت طلب کرے اگر وہ اجازت دے دے تو ٹھیک ورنہ بغیر اجازت ہی کے چلی جائے۔ شوہر اجازت دے دے تو پھر اس کے لیے رجوع کرنا جائز نہیں ہے۔ حج اگر نفل ہو تو پھر شوہر اپنی بیوی کو منع کر سکتا ہے۔ نفل حج بیوی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر نہیں کر سکتی کیونکہ وہ فرض نہیں ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب المناسک : ج 2  صفحہ 252

محدث فتویٰ

تبصرے