السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زکوٰۃ جو ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے، کیا اسے رمضان میں ادا کرنا افضل ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دیگر اعمال صالحہ کی طرح زکوٰۃ بھی فاضل زمانہ میں ادال کرنا افضل ہے لیکن جب زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہو جائے تو رمضان تک مؤخر نہ کیا جائے مثلا اگر رجب میں سال پورا ہو جائے تو رمضان تک انتطار نہ کرے بلکہ اسے رجب ہی میں ادا کرے۔ اسی طرح اگر سال میں پورا ہو رہا ہو تو زکوٰۃ بھی محرم میں ادا کرے اور رمضان تک اسے مؤخر نہ کرے۔ ہاں البتہ اگر سال کی تکمیل رمضان ہی میں ہو رہی ہو تو پھر رمضان میں زکوٰۃ ادا کرنی چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب