سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(296) جس نے رمضان کا ایک روزہ چھوڑا اور پھر توبہ کر لی

  • 8840
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1250

سوال

(296) جس نے رمضان کا ایک روزہ چھوڑا اور پھر توبہ کر لی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جس نے رمضان میں ایک دن جان بوجھ کر کھانا کھا لیا اور پھر بعد میں توبہ کر لی، تو کیا اس کی توبہ قبول ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں توبہ قبول ہو گی کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَإِنّى لَغَفّارٌ‌ لِمَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ صـٰلِحًا ثُمَّ اهتَدىٰ ﴿٨٢﴾... سورة طه

’’اور بلا شبہ جو شخص توبہ کرے اور ایمان لائے اور عمل نیک کرے، پھر سیدھی راہ چلے، اس کو بخش دینے والا ہوں۔‘‘

علاوہ ازیں کتاب و سنت کے دیگر دلائل سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ توبہ کرنے والے کا گناہ اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصيام: ج 2  صفحہ 218

محدث فتویٰ

تبصرے