السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ جائز ہے کہ رمضان کے روزوں کی قضا موسم سرما تک موخر کر دی جائے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جونہی قدرت حاصل ہو اور عذر زائل ہو جائے تو رمضان کے روزوں کی قضا واجب ہے اور کسی سبب کے بغیر تاخیر جائز نہیں مبادا کہ بعد میں بیماری یا سفر یا موت کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہو جائے لیکن اگر کسی نے اس قدر تاخیر کر دی کہ سردیوں کے چھوٹے دن آ گئے اور ان دنوں میں قضا دے لی تو یہ قضا بھی صحیح ہو گی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب