السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب عورت فجر کے فورا بعد پاک ہو تو کیا وہ اس دن کا روزہ رکھے یا نہ رکھے؟ کیا اس پر اس دن کے روزے کی قضا واجب ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب عورت کا خون طلوع فجر کے وقت یا اس سے تھوڑی دیر پہلے بند ہو جائے تو اس کا روزہ صحیح ہے اور فرض ادا ہو جائے گا خواہ وہ غسل صبح کے بعد کرے اور اگر اس کا خون صبح طلوع ہونے کے بعد بند ہوا ہو تو پھر اس دن کا روزہ جائز نہیں بلکہ اسے رمضان کے بعد اس روزے کی قضا دینا ہو گی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب