السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب میں سفر میں ہوں، سفر کی وجہ سے روزہ نہ رکھا ہوا ہو اور کسی دن عصر سے پہلے اپنے گھر پہنچ جاؤں تو کیا اس صورت میں کھا پی سکتا ہوں یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں جب وہ سبب ختم ہو جائے جس کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا تھا تو پھر کھانے پینے سے رک جانا واجب ہے مثلا اگر دن کے وقت سفر ختم ہو جائے تو دن کے باقی حصہ میں کھانے پینے سے باز رہنا واجب ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ﴿أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍۢ﴾ تو اب تو سفر ختم ہو گیا ہے۔ اسی طرح جس مریض نے بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھا ہو اور وہ دن کو کسی وقت شفایاب ہو جائے تو اس کے لیے بھی یہ ضروری ہے کہ دن کے باقی حصہ میں کچھ نہ کھائے پیے کیونکہ ان صورتوں میں روزہ نہ رکھنے کا عذر زائل ہو گیا ہے لیکن یاد رہے کہ اس دن کی دوسرے دنوں کی طرح مکمل قضا دینا واجب ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب