سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(111) ’زمانے اور حالات نے چاہا‘ جیسے الفاظ کہنا جائز نہیں

  • 880
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1250

سوال

(111) ’زمانے اور حالات نے چاہا‘ جیسے الفاظ کہنا جائز نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

«شَاءَ تِ الظُّرُوفُ اَنْ يَّحْصُلَ کَذَا» ’’حالات نے چاہا تو اس طرح ہوگیا‘‘ یا «شَاءَ تِ الْاَقْدَارُ کَذَا وَ کَذَا» ’’تقدیر نے چاہا تو اس طرح ہوگیا‘‘ اس طرح کے الفاظ کہنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس طرح کے الفاظ منکر ہیں کیونکر ظروف، ظرف کی جمع ہے اور اس کے معنی زمانے کے ہیں اور زمانے کی اپنی کوئی مشیت نہیں ہوتی اور اقدار، قدر کی جمع ہے اور تقدیر کی بھی کوئی مشیت نہیں ہوتی۔ مشیت تو صرف اللہ عزوجل ہی کی ہے۔ ہاں! اگر انسان یہ کہے کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر کا یہ تقاضا ہوا، تو اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن یہ جائز نہیں کہ مشیت کی تقدیر کی طرف اضافت کی جائے کیونکہ مشیت کے معنی ارادہ کے ہیں اور ارادہ وصف کا نہیں بلکہ موصوف کا ہوتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ182

محدث فتویٰ

تبصرے