سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

وضو کے بعد شرمگاہ کو چھونا

  • 88
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2080

سوال

وضو کے بعد شرمگاہ کو چھونا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا غسل کے دوران شرمگاہ کو دھونے اور وضو کرنے کے بعد شرمگاہ کو چھو سکتے ہیں. ؟ یا اگر غلطی سے چھو دیا جائے اور ہاتھ لگ جائے تو وضو تو ٹوٹ جائے گا تو کیا دوبارہ وضو کرنا لازمی ہے یا کوئی حرج نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 جمہور اہل علم امام احمد، امام شافعی اور محدثین کے نزدیک مس ذکر سے مطلقا وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک مطلقا نہیں ٹوٹتا ہے۔

تیسرا قول جو بعض اہل علم کا ہے کہ شہوت کے ساتھ ہاتھ لگائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے اور اگر شہوت نہ ہو تو نہیں ٹوٹتا ہے۔ اس قول کو شیخ صالح العثیمین نے اختیار کیا ہے۔ راقم کا  رجحان بھی اسی طرف ہے۔

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے