سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(244) جس مریض کو روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو

  • 8787
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1193

سوال

(244) جس مریض کو روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سل کے ایک مریض کے لیے رمضان کے روزے رکھنا بہت مشکل ہے۔ وہ گزشتہ رمضان میں بھی روزے نہیں رکھ سکا تھا تو کیا وہ فدیہ کے طور پر کھانا کھلا دے؟ یاد رہے کہ اب اس کے صحت یاب ہونے کی امید نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب اس مریض کو رمضان کے روزے رکھنے کی طاقت نہیں ہے اور اس کے صحت یاب ہونے کی امید بھی نہیں ہے تو اس سے روزے ساقط ہو جائیں گے اور اس کے لیے واجب یہ ہے کہ ہر ایک روزے کے بجائے ایک مسکین کو گندم یا کھجور یا چال وغیرہ جسے گھر میں کھانے کا معمول ہو، نصف صاع دے دے بشرطیکہ اسے اس کی طاقت ہو جیسے کہ اس بے حد بوڑھے مرد اور عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے جس کے لیے روزہ رکھنا مشکل ہو!

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 191

محدث فتویٰ

تبصرے