السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک ملازم نے یہ سوال پوچھا ہے کہ وہ فیکٹری میں کام کے دوران کئی بار سو گیا ہے۔ کیا ڈیوٹی کے دوران کام نہ کرنے کی وجہ سے اس کا روزہ تو فاسد نہ ہو گا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس سے روزہ تو فاسد نہیں ہو گا کیونکہ ترک عمل اور روزے میں کوئی تعلق نہیں لیکن انسان پر یہ واجب ہے کہ جس کام کا اس نے ذمہ اٹھایا ہے اسے پورا پورا سر انجام دے کیونکہ اس کام کی اسے تنخواہ ملتی ہے۔ لہذا جس طرح وہ تنخواہ پوری وصول کرتا ہے اسی طرح اس پر پورا کام کرنا بھی فرض ہے تاکہ اپنے ذمہ سے عہدہ بر آ ہو سکے۔ اپنے ذمہ کام کو چھوڑ کو سو جانا حرام ہے اور اس حرام فعل کے ارتکاب کی وجہ سے اس کے روزے کا ثواب کم ہو جائے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب