سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(237) روزے کی حالت میں بوسہ لینا

  • 8780
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2833

سوال

(237) روزے کی حالت میں بوسہ لینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کوئی جوان یا بوڑھا شخص روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے تو کیا اسے گناہ ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اپنی بیوی کا بوسہ لینے کی وجہ سے روزے دار کو گناہ نہیں ہو گا خواہ وہ جوان ہو یا بوڑھا کیونکہ صحیح مسلم میں روایت ہے کہ عمر بن ابی سلمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، کیا روزے دار کو بوسہ لے سکتا ہے؟ تو آپ نے فرمایا ام سلمی سے پوچھو تو انہوں نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بوسہ لیتے ہیں، تو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ نے آپ کے تو اگلے پچھلے گناہ معاف کر دئیے ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(اما والله! اني لاتقاكم لله‘ واخشاكم له) (صحيح مسلم‘ الصيام‘ باب بيان ان القبلة في الصوم...الخ‘ ح: 1108)

’’اللہ کی قسم! میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا اور اس کی خشیت رکھنے والا ہوں۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 188

محدث فتویٰ

تبصرے