سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(234) روزے دار کے جسم سے خون لینا

  • 8777
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1052

سوال

(234) روزے دار کے جسم سے خون لینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب رمضان میں روزے دار کے دائیں ہاتھ سے کیمیائی تجزیہ کے لیے معمولی مقدار میں خون لیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کیمیائی تجزیہ کے لیے اس طرح معمولی مقدار میں خون لینے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا بلکہ ضرورت و حاجت کی وجہ سے یہ عمل قابل معافی ہے اور اس کا تعلق ان امور میں سے نہیں ہے جن کی وجہ سے شریعت مطہرہ کے احکام کی روشنی میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 187

محدث فتویٰ

 

تبصرے