سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(229) روزے دار کا کثرت سے غسل کرنا

  • 8768
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1202

سوال

(229) روزے دار کا کثرت سے غسل کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان میں دن کے وقت ایک سے زیادہ بار غسل کرنے اور طویل وقت تک ایسے ائیر کنڈیشنر کے پاس بیٹھے رہنے کے بارے میں کیا حکم ہے جو رطوبت خارج کرتا ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام روزے کی حالت میں گرمی یا پیاس کی وجہ سے اپنے سر مبارک پر پانی ڈال لیا کرتے تھے،[1] ابن عمر رضی اللہ عنہ حرارت یا پیاس کی شدت کم کرنے کے لیے اپنے کپڑے کو گیلا کر لیا کرتے تھے۔ [2]رطوبت روزے پر اثر انداز نہیں ہوتی کیونکہ یہ پانی تو نہیں ہے جو معدے تک پہنچتا ہو۔


[1] سنن ابي داؤد، الصیام، باب الصائم یصب علیه الماء...الخ، حدیث: 2365

[2] صحیح بخاري، الصوم، باب اغتسال الصائم

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 184

محدث فتویٰ

تبصرے