السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا روزہ کی حالت میں کھانا پپپکانے والے کے لیے اسے چکھنا جائز ہے تاکہ وہ یہ معلوم کر سکے کہ کھانا پک گیا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بوقت ضرورت کھانا چکھنے میں کوئی حرج نہیں اور وہ اس طرح کہ زبان کے کنارے کے ساتھ کھانے کی شیرینی اور نمکینی وغیرہ کو چکھ لیا جائے لیکن اسے نگلا نہ جائے بلکہ فورا منہ سے نکال دیا جائے۔ ان شاءاللہ اس سے روزہ فاسد نہیں ہو گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب