السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
روزے دار کے لیے رمضان میں دن کے وقت عطریات کے استعمال کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رمضان میں دن کے قت عطریات کے استعمال کرنے اور انہیں سونگھنے میں کوئی حرج نہیں، ہاں البتہ بخور (خوشبو دار دھونی) کو نہیں سونگھنا چاہیئے کیونکہ اسے سونگھنے سے دھواں معدے تک پہنچ جاتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب