سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(202) رمضان میں دن کے وقت عورت سے بات کرنا اور اس کے ہاتھ کو چھونا

  • 8741
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1369

سوال

(202) رمضان میں دن کے وقت عورت سے بات کرنا اور اس کے ہاتھ کو چھونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزے دار اگر رمضان کے وقت کسی عورت سے بات کرے یا اس کے ہاتھ چھوئے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یاد رہے بعض کاروباری مراکز اور مارکیٹوں میں ایسا ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر مرد کی عورت کے ساتھ بات چیت کسی شک یا اس کے ساتھ گفتگو سے لطف اندوز ہونے کے قصد کے بغیر ہو یعنی کسی تجارتی مقصد یا راسہ وغیرہ پوچھنے کے لیے ہو یا قصد و ارادہ کے بغیر ہاتھ لگ گیا ہو تو یہ رمضان و غیر رمضان میں جائز ہے، لیکن اگر عورت کے ساتھ گفتگو تلذذ کے ارادہ سے ہو تو یہ رمضان میں جائز ہے نہ غیر رمضان میں۔ رمضان میں یہ زیادہ سختی کے ساتھ منع ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 171

محدث فتویٰ

تبصرے