سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(197) روزے دار کے کرنے کے کام

  • 8736
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1376

سوال

(197) روزے دار کے کرنے کے کام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزے دار کو کیا کام کرنے چاہئیں یعنی اس کے لیے کون سے کام واجب ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزہ دار کو چاہیے کہ وہ اطاعت الہی کے کام کثرت سے بجا لائے اور ایسے کاموں سے اجتناب کرے، جن سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔ واجبات کی پابندی کرے۔ محرمات سے بچے۔ نماز پنجگانہ بر وقت باجماعت ادا کرے۔ جھوٹ، غیبت، دھوکا، سودی معاملات اور ہر اس قول و فعل سے اجتناب کر ے جسے شریعت نے حرام قرار دیا ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

(من لم يدع قول الزور والعمل به‘ والجهل‘ فليس لله حاجه في ان يدع طعامه و شرابه) (صحيح البخاري‘ الصوم‘ باب من لم يدع قول الزور...الخ‘ ح: 1903 وكتاب الادب‘ ح: 6057)

’’جو شخص جھوٹی بات، اس کے مطابق عمل اور جہالت کو ترک نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2 صفحہ 168

محدث فتویٰ

تبصرے