سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(196) روزے کے معاشرتی فوائد

  • 8735
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 4343

سوال

(196) روزے کے معاشرتی فوائد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا روزے کا کوئی معاشرتی فائدہ بھی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں روزے کے بہت سے معاشرتی فائدے ہیں، مثلا اس سے مسلمانوں میں یہ شعور اجاگر ہوتا ہے کہ وہ سب ایک ہی امت کے افراد ہیں سب ایک ہی وقت میں کھاتے اور ایک ہی وقت میں روزے رکھتے ہیں۔ دولت مند اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے فقیروں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ رمضان میں اولاد آدم کے لیے شیطان کی دسیسہ کاریوں میں بھی بہت کمی واقع ہو جاتی ہے۔ روزے سے تقویٰ پیدا ہوتا ہے اور اس کی وجہ معاشرہ کے افراد میں الفت و محبت اور اخوت کے جذبات پروان چڑھتے ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2 صفحہ 168

محدث فتویٰ

تبصرے