السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ماہ رمضان کے صرف اٹھائیس روزے رکھنا بھی جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح اور مستفیض (مشہور) احادیث سے یہ ثابت ہے کہ مہینہ انتیس دن سے کم نہیں ہوتا اور اگر رمضان المبارک کے اٹھائیس روزے رکھنے کے بعد شرعی شہادت کے ساتھ شوال کا آغاز ثابت ہو جائے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ رمضان کا ایک روزہ رہ گیا ہے لہذا اس ایک روزے کی قضا لازم ہو گی، کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ قمری مہینہ اٹھائیس دن کا ہو، یقینا یہ مہینہ انتیس یا تیس دن کا ہوتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب