سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(184) رمضان اور شوال کا چاند دیکھنا

  • 8723
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1368

سوال

(184) رمضان اور شوال کا چاند دیکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ کیا طریقہ ہے جس سے معلوم ہو کہ قمری مہینہ شروع ہو گیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح احادیث اس امر پر دلالت کناں ہیں کہ جب ایک ثقہ آدمی غروب آفتاب کے بعد شعبان کی تیسویں رات کو اور دو ثقہ آدمی رمضان کی تیسویں رات کو چاند دیکھ لیں تو یہ رؤیت معتبر ہو گی اور اسی سے مہینے کا آغاز معلوم ہو جائے گا۔ اس بات کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ غروب آفتاب کے بعد چاند کتنے منٹ تک باقی رہا ہے یعنی بیس منٹ یا اس سے کم و بیش کیونکہ صحیح احادیث سے یہ قطعا ثابت نہیں کہ غروب آفتان کے کتنے منٹ بعد چاند غروب ہوا ہو تو نیا چاند نظر آتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2 صفحہ 154

محدث فتویٰ

تبصرے