سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(166) کیا محض شوق کی خاطر جمع کیے ہوئے مختلف سکوں کی زکوٰۃ ہے؟

  • 8705
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1044

سوال

(166) کیا محض شوق کی خاطر جمع کیے ہوئے مختلف سکوں کی زکوٰۃ ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی محض شوق کی خاطر عربی اور غیر عربی سکے جمع کرتا ہے ان میں سے کچھ سکے قیمتی ہیں اور کچھ قیمتی نہیں ہیں تو کیا سال گزرنے پر ان کرنسی سکوں میں بھی زکوٰۃ ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب ان پر ایک سال گزر جائے اور یہ نصاب کے مطابق ہوں تو ان کی زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے، کیونکہ کتاب و سنت کے دلائل کے عموم کا یہی تقاضا ہے اور پھر اس لیے بھی کہ یہ نقدی کے حکم میں ہیں اور کرنسی نوٹوں کی طرح یہ بھی نقدی ہی کے قائم مقام ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2 صفحہ 135

محدث فتویٰ

تبصرے