سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(156) بہن کو زکوٰۃ دینا

  • 8695
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1238

سوال

(156) بہن کو زکوٰۃ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری ایک شادی شدہ بہن ہے جس کی مالی حالت کمزور ہے۔ کیا میرے لیے اسے کچھ مال زکوٰۃ دینا جائز ہے تاکہ اس کی مالی حالت بہتر ہو سکے اور بچوں کی تربیت کے سلسلہ میں اس کی اعانت کی جا سکے خاص طور پر اس وجہ سے بھی کہ اس کا شوہر اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا اور ہم اسے سمجھا سمجھا کر تھک گئے ہیں مگر اس کی اصلاح احوال نہیں کر سکے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر وہ فقیر ہے، اس کا شوہر اس پر خرچ نہیں کرتا، آپ اس کی اصلاح احوال سے عاجز آ گئے ہیں اور کوئی بھی نہیں جو اس پر خرچ کر سکے تو اسے بقدر ضرورت زکوٰۃ دینا جائز ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2 صفحہ 131

محدث فتویٰ

تبصرے