سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(79) مدینہ طیبہ میں دوسرے دروازوں کی بجائے باب رحمت سے میت کا داخلہ

  • 8618
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1142

سوال

(79) مدینہ طیبہ میں دوسرے دروازوں کی بجائے باب رحمت سے میت کا داخلہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مدینہ منورہ میں بہت سے لوگوں میں یہ رواج ہے کہ وہ دیگر دروازوں کی بجائے صرف باب رحمت سے میت کو داخل کرتے ہیں اور عقیدہ یہ رکھتے ہیں کہ اس سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ میت پر رحمت کرتے ہوئے اسے معاف فرما دیتا ہے، کیا یہ بات ہماری شریعت مطہرہ کی روشنی میں صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہماری شریعت مطہرہ میں اس عقیدہ کی کوئی دلیل نہیں۔ لہذا یہ ایک خلاف شریعت بات ہے، اس کا اعتقاد جائز نہیں، جنازہ کو کسی بھی دروازہ سے داخل کر لیں اس میں کوئی حرج نہیں اور افضل یہ ہے کہ اس دروازے سے داخل کیا جائے جس سے داخل کرنے میں نمازیوں کو تکلیف کم ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2  صفحہ 81

محدث فتویٰ

تبصرے