سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(29) توسیع شدہ حصے کا حکم وہی ہے جو اصل کا ہے

  • 8568
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1030

سوال

(29) توسیع شدہ حصے کا حکم وہی ہے جو اصل کا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ "میری اس مسجد میں نماز دوسری مسجدوں کی ایک ہزار نماز سے افضل ہے۔" مسجد نبوی کی صرف انہی حدود کے ساتھ مخصوص ہے جو عہد نبوی میں تھیں یا یہ ارشاد موجودہ تمام مسجد کے لیے بھی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد نبوی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں موجودہ مسجد دے بہت چھوٹی تھی، اسی طرح مسجد حرام بھی بہت چھوٹی تھی۔ خلفاء راشدین رضی اللہ عنھم اور ان کے بعد کے حکمرانوں نے ان دونوں میں توسیع اور اضافے کئے۔ تمام احکام کے اعتبار سے وسیع شدہ حصوں کا حکم بھی وہی ہے جو اصل کا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

مساجد کے احکام:  ج 2  صفحہ41

محدث فتویٰ

تبصرے