سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اہل بیت کے لئے زکوۃ لینے کا حکم

  • 8543
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1115

سوال

اہل بیت کے لئے زکوۃ لینے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ایک سید دوسرے سید کو زکوۃ دے سکتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تو کوئی شخص واقعی اہل بیت میں سے ہو تو اسے زکوۃ لینا جائز نہیں ہے ،دینے والا خواہ کوئی بھی ہو۔نبی کریم نے فرمایا:

«إِنَّ هَذِهِ الصَّدَقَةَ، إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ، وَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ، لِمُحَمَّدٍ وَلَا لِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»(نسائی:2609)

یہ صدقہ محمد اور آل محمد کے لئے کھانا جائز نہیں ہے،کیونکہ یہ لوگوں کے مالوں کی میل ہوتی ہے

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے