السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سیدہ فاطمہ کا حق مہر كتنا تھا،اورآج کے حساب سے کتنا بنتا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!سیدہ فاطمہ کا حق مہر ایک زرہ تھی،جو سیدنا علی نے ان کو دی تھی۔ عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال: لما تزوّجَ عليٌّ فاطمة قال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أعطها شيئًا"، قال: ما عندي، قال: «أين درعك الـحُـطَـمِيّة؟». أخرجه أبو داود (رقم2118)سیدنا عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ جب سیدنا علی نے سیدہ فاطمہ سے شادی کی تو ان کو نبی کریم نے کہا:اسے کچھ دیجئے!سیدنا علی نے کہا: میرے پاس کچھ نہیں ہے،نبی کریم نے فرمایا: وہ تیری حطمی زرہ کہاں ہے۔(یعنی وہ دے دو) اور طبرانی میں منقول ہے کہ اس زرہ کی قیمت چار سو اسی(480) درہم تھی: أن درع علي رضي الله عنه قُوِّمت بأربعمائة وثمانين درهما. (المعجم الأوسط للطبراني: رقم 2870).اورایک درہم (2.975)گرام کا ہوتا ہے لہذا 480 درہم1262.5 2.975x480= کے ہو گئے۔اب آپ بازار سے چاندی کی قیمت پوچھ لیں تو اس کی صحیح مقدار کا اندازہ ہو جائے گا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |