میں نے سنا ہے کہ داڑھیا ں بڑھا ئو اور مو نچھیں کترائو تو جو شخص مونچھیں رکھتا اور داڑھی منڈاتا ہے ۔اس کے با ر ے میں کیا حکم ہے ۔؟
جو آپ نے سنا صحیح ہے نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ:
"داڑھیاں بڑھا ئو اور مونچھیں کترائو "
مو نچھو ں کو لمبا کر نے سے آپ ﷺ نے منع فر ما یا ہے کہ اس میں تکلیف بھی ہے اور ایذا ء بھی جب کہ داڑھی با عث و جما ل زینت ہے اس لئے اسے منڈانا اللہ تعالیٰ نے حرا م قرار دیا ہے اور نبی کر یم ﷺ نے حکم دیا ہے کہ داڑھیوں کو بڑھا یا جا ئے اور آپ ﷺ کے پیر و کا روں اور آپ ﷺ کی امت کے لئے یہ واجب ہے کہ وہ آپ ﷺ کی فر ما برداری کر ے اور آپ ﷺ کی اطاعت بجا لا ئے ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب