اگر ابرئووں کے بال بہت گھنے ہو ں ہوں تو کیا عورتوں سے مشابہت یا اللہ تعالیٰ کی بنا ئی ہو ئی صورت میں تبدیلی کے ارادہ کے بغیر ہی انہیں کترا نا جا ئز ہے ؟
میری رائے میں ان با لوں کو چننا یا کترنا یا کا ٹنا جا ئز نہیں کیو نکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جما ل و زینت اورانکھ کی حما یت وصیا نت (حفا ظت ) کے لئے پیدا فر ما یا ہے مر د یا عورت اگر ان با لوں کو زائل کر ے تو یہ اللہ تعا لیٰ کی بنائی ہو ئی صورت کو بدلنے والی با ت ہے چو نکہ ایسا اکثر عورتیں کر تی ہیں اس لئے ان پر اس کی وجہ سے حدیث میں لعنت واردہوئی ہے ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب