سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(216) مذاہب ار بعہ

  • 8510
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1958

سوال

(216) مذاہب ار بعہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری اب تک  مذاہب اربعہ میں سے کسی وابستگی  نہیں ہے ۔ کیا میرے لئے یہ جا ئز ہے  کہ میں ان میں سے کسی ایک مذہب کو  اپنے لئے پسند کر لوں  ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ائمہ اربعہ کے مذا ہب اصول  یعنی عقیدہ میں متفق ہیں  ہاں البتہ  فقہی  مسا ئل  کے فروع سے  متعلق ان  کے اجتہا دات مختلف ہیں  اور یہ اختلا ف  فہم  مصالح اور اطلا ع  میں اختلا ف کے سبب ہے اور اس  کے با و جود  وہ  اجتہا د کی وجہ  سے اجرو ثوا ب کے مستحق ہیں   جس  کا اجتہاد  درست ہو اسے دو اجر ملتے ہیں اور جس کا اجتہاد  درست نہ ہو  اسے  بھی ایک اجر ضرور ملتا ہے  اور حسن ارادہ کی وجہ سے  اس کی غلطی معا ف ہوتی ہے   مذا ہب  اربعہ میں سے کسی  ایک کی پیروی  جا ئز  ہے  جب تک کہ اس کی غلطی ظا ہر نہ ہو  اسی طرح ہر مذہب  کے راجح قول  کے مطا بق عمل کر نا بھی جا ئز ہے ۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

تبصرے