سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) شاذلیہ وغیرہ صوفیو ں کے طریقوں کی طرف نسبت

  • 8494
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1035

سوال

(200) شاذلیہ وغیرہ صوفیو ں کے طریقوں کی طرف نسبت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شیخ عبد القادر  جیلا نی رحمۃ اللہ علیہ   یا ابو الحسن  شا ذلی  کے سلسلوں میں دا خل ہو نے اور ان  کی طرف نسبت میں کو ئی حر ج ہے ؟ کیا یہ سنت ہے یا بدعت ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام ابو دئود اور دیگر اصحا ب  سنن  نے حضرت  عریا ض  بن ساریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روا یت ہے کہ :

 قَامَ فِينَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَليْهِ وسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ ، فَوَعَظَنَا مَوْعِظَةً بَلِيغَةً ، وَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ ، وَذَرَفَتْ مِنْهَا الْعُيُونُ ، فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَعَظْتَنَا مَوْعِظَةَ مُوَدِّعٍ ، فَاعْهَدْ إِلَيْنَا بِعَهْدٍ ، فَقَالَ : عَلَيْكُمْ بِتَقْوَى اللهِ ، وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ ، وَإِنْ عَبْدًا حَبَشِيًّا ، وَسَتَرَوْنَ مِنْ بَعْدِي اخْتِلاَفًا شَدِيدًا ، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي ، وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ ، عَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ ، وَإِيَّاكُمْ وَالأُمُورَ الْمُحْدَثَاتِ ، فَإِنَّ كُلَّ بِدْعَةٍ ضَلاَلَةٌ.

 (سنن ابن ماجه ح:٤٢)

رسو ل اللہ ﷺ نے ایک دن ہمیں نما ز پڑھا ئی  نماز سے فراغت کے بعد  ہما ری طرف توجہ فر مائی  اور بہت مئو ثر  وعظ  ارشاد فر مایا ' جس سے آنکھیں اشکبار ہو گئیں  اور دل ڈر گئے ایک شخص نے  عرض کیا یا رسول اللہ"یہ تو الوداع کہنے والے کا وعظ ہے تو آپ ہمیں کیا  وصیت  فر ما ئیں گے ؟آپﷺ نے فر ما یا میں تمہیں  اللہ تعالیٰ سے ڈرنے اور سمع وطاعت کی وصیت  کر تا ہو ں  اگر چہ تم پر کو ئی حبشی  غلا م ہی  امیر ہو   تم میں سے جو شخص میر ے بعد زندہ رہے گا یقینا وہ بہت زیادہ اختلاف دیکھے گا (اختلا ف سے بچنے کے لئے ) میر ی سنت اور اور میرے ہدا یت  یا فتہ خلفا ء  راشدین کی سنت پر عمل  کر نا  اسے  مضبوطی  سے تھا م لینا  اسی سے وابستہ رہنا اور اپنے آپ کو  بدعا ت  سے  بچا نا (دین میں ایجا د  کی گئی ) ہر  نئی چیز  بدعت ہے اور ہر بدعت گمرا ہی ہے ۔" 

اس حدیث  میں  رسو ل اللہ ﷺ نے خبر دی ہے  کہ آپ کی امت میں   بہت زیادہ اختلاف  رونما  ہو گا ۔ لو گ مختلف طر یقے  اور  انداز  اختیا ر کر  لیں  گے  ان میں  بدعات و محدثات کی کثرت  ہو گی  تو  ان  حا لا ت  میں آپ ﷺ نے  مسلمانوں  کو   نصحیت  یہ فر ما ئی  کہ کہ وہ اللہ  کی کتا ب  اور اس کے رسول ﷺ کی سنت  کے دا من  سے وابستگی  اختیار  کر کے  اسے  مضبوطی   سے  تھام لیں  آپ  ﷺ  نے   مسلما  نوں  کو تفرقہ  با زی   انتشا ر   و خلفشا ر  اور  بدعا ت   و محد ثا ت  سے  اجنتا ب   کر نے  کی  بھی  تلقین فر ما ئی کیو نکہ  بدعات  انسا ن کو گمرا ہ  کر کے  اللہ تعالیٰ کے را ستہ سے دور  لے جا تی ہیں آپ ﷺ نے اپنی امت کو وہی وصیت فر ما ئی     جو  حسب  ذیل  آیت  میں  اللہ  تعالیٰ  نے اپنے بندوں  کو  وصیت  فر ما ئی  ہے:

﴿وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَميعًا وَلا تَفَرَّ‌قوا...١٠٣﴾... سورة آل عمران

"اور تم سب  مل کر اللہ کی (ہدا یت کی) رسی کو مضبوط پکڑ ے رہنا  اور  متفرق نہ ہو نا ۔"

نیز فر ما یا :

﴿وَأَنَّ هـذا صِر‌طى مُستَقيمًا فَاتَّبِعوهُ وَلا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّ‌قَ بِكُم عَن سَبيلِهِ ذلِكُم وَصّىكُم بِهِ لَعَلَّكُم تَتَّقونَ ﴿١٥٣﴾... سورة الانعام

''بلا شبہ میرا سید ھا راستہ یہی ہے تو تم اس پر چلنا   کیو نکہ  تم (ان پر چل کر) اللہ کے  رستے  سے الگ  ہو جا ئو  گے ،ان با تو ں  کا اللہ  تمہیں  حکم دیتا ہے  تا کہ پر ہیز گا ر  بنو۔"

 ہم تمہیں  وہی وصیت کر تے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺنے وصیت فر ما ئی ہے  ہم اہل سنت کے سا تھ  وابستگی  کی وصیت  کر تے ہیں  اور اس سے بچنے کی تلقین کر تے ہیں ۔جسے ان کے تصوف کے سلسلے وا لوں نے ایجا د کیا ہے جس میں بدعی اور اد غیر مشروعہ  انکا ر  اور شر کیہ  دعا ئیں  ہیں  یا شر ک تک  پہنچا نے کا ذریعہ ہیں  مثلا  غیر اللہ سے  استغاثہ مفرد اسما ء  کے سا تھ  اس کا ذکر  اور کلمہ آہ  اللہ سبحا نہ وتعالیٰ کے  اسما ء حسنی  میں سے نہیں ہے  اسی طرح  دعاء میں مشا ئخ کے سا تھ تو سل اورمشائخ کے بارے میں  یہ اعتقاد  کہ وہ دلوں  کے حا لا ت  سے آگا ہ ہیں ۔ دلوں کے مخفی بھید جا نتے ہیں  نیز  ان کا اجتما عی  طور پر ایک  ہی آواز میں  حلقوں  میں ترنم کے سا تھ   لہک  لہک  کر ذکر  کر نا  وغیرہ  یہ  وہ  با تیں ہیں  جن کا اللہ تعالیٰ کی کتاب  اور اس  کے  رسول  ﷺ کی سنت  میں کو ئی  ذکر  نہیں  ہے ۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

تبصرے