وہا بی رسو ل اللہ ﷺ کی شفا عت کے منکر ہیں ؟
ہر اس عقل مند انسا ن سے یہ با ت مخفی ہو گی ؛جس نے اما م شیخ محمد بن عبدالو ہا برحمۃ اللہ علیہ اور ان کے پیرو کا رو ں کی سیرتوں کا مطا لعہ کیا ہو گا کہ وہ اس قول سے بر ی ہیں کیو نکہ حضرت الامام رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتابو ں خصو صا ''کتا ب التو حید ''اور کشف الشجات '' میں لکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ قیا مت کے دن اپنی امت کی شفا عت فر ما ئیں گے اس سے معلوم ہو ا کہ شیخ رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے پیرو کا ر نبی ﷺ کی شفا عت کے منکر نہیں بلکہ وہ دیگر انبیا ء ملا ئکہ اور مو منو ں کی شفا عت کو بھی ما نتے ہیں جس طرح اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ ﷺ نے اس کا ذکر فرما یا ہے کتا ب و سنت کے دلا ئل کے پیش نظر سلف صالح کا بھی یہی مسلک تھا اس سے یہ واضح ہو ا کہ شیخ اور ان کے پیرو کا روں کے حوا لہ سے جو یہ پرو پیگنڈ ہ کیا جا تا ہے کہ وہ نبی کر یم ﷺ کی شفا عت کے منکر ہیں یہ سب سے بڑی با طل اور اللہ تعالیٰ کے راستہ سے روکنے والی بات ہے اور دا عیا ن دین پر سراسر ایک جھوٹا الزا م ہا ں البتہ شیخ رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے پیرو کا روں نے اس با ت کا انکا ر کیا ہے کہ فو ت شدہ گا ن وغیرہ سے شفا عت طلب کی جا ئے ہم اپنے لئے بھی اور تمہا رے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے ہر چیز سے عا فیت و سلا متی چا ہتے ہیں جو اسے نا را ض کر نے والی ہو-
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب