سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(173) نبی کریمﷺ کی ذات گرامی پر درود کی بجائے ''صلعم'' کے ساتھ اشارہ کرنا

  • 8467
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1488

سوال

(173) نبی کریمﷺ کی ذات گرامی پر درود کی بجائے ''صلعم'' کے ساتھ اشارہ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نبی کریمﷺکی ذات گرامی پر صلواۃ وسلام کے بجائے حرف''ص ''یا''صلعم'' کے ساتھ اشارہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ ﷺکی ذات گرامی پر صلواۃ وسلام کے الفاظ استعمال کرنے کی بجائے ان حروف کے ساتھ اشارہ کرنا غلط ہے۔اگرچہ متاخرین کی کتابوں میں اس کابکثرت استعمال ہے لیکن صحیح بات یہ ہے کہ صلواۃ وسلام کے الفاظ  مکمل طور پر لکھے جایئں۔تاکہ قاری بھی اسے پڑھ سکے۔ اور کاتب بھی لکھنے کا اجر وثواب حاصل کرسکے اور قاری بھی ثواب حاصل کرسکے۔رمز کی صورت میں قاری یاتو اسے پڑھے گا ہی نہیں یا رمز ہی کے ساتھ پڑھے گا۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

تبصرے