سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

منی لگے ہوئے کپڑوں میں بھول کر نماز پڑھنا

  • 8463
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1647

سوال

منی لگے ہوئے کپڑوں میں بھول کر نماز پڑھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجھ پر غسل جنابت لازم تھا اور میری شلوار پر بھی منی لگی تھی لیکن وہ خشک ہو گئی تھی، میں نے غسل کر کے دوبارہ وہی کپڑے پہن لیے، لیکن میں منی لگی جگہ کو دھونا بھول گیا اور اسی کپڑے میں ہی سارا دن نمازیں پڑھتا رہا، بعد میں خیال آیا کہ میں نے دھویا نہیں تھا، لیکن یہ سب کچھ بھولنے کی وجہ سے ہوا ہے نا کہ عمدا۔کیا اس صورتحال میں نماز ہو جائے گی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مسؤلہ میں آپ کی نمازیں ہو گئی ہیں ۔کیونکہ اہل علم کے صحیح قول کے مطابق منی نجس نہیں بلکہ پاک ہے اور اس کا کپڑوں پر باقی رہنا غیر مؤثر ہے ،اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے۔نبی کریم نماز پڑھتے تھے اور منی کے آثار آپ کے کپڑوں میں باقی ہوتے تھے۔تفصیل کے لئے فتوی نمبر(2241) پر کلک کریں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے