سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(165) نبی کریمﷺ پر سلام کے وقت کھڑا ہونا

  • 8455
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1252

سوال

(165) نبی کریمﷺ پر سلام کے وقت کھڑا ہونا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین  لوگوں کو نبی کریم ﷺ پر سلام کے موقعہ پر کھڑا ہونے سے منع کیاکرتے تھے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین  کی نبی کریمﷺ کی ذات گرامی پر سلام کے وقت کھڑا ہونے کی مطلقاً عادت نہ تھی۔وہ آپ کی قبرکی زیارت کے وقت کھڑا ہوتے نہ کسی دوسرے وقت اور نہ ان کا معمول تھا کہ جب بھی مسجد نبوی ﷺ میں آیئں تو کھڑے ہوکر سلام بھی پڑھیں ہاں البتہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے بارے میں یہ ثابت ہے کہ وہ جب سفر سے واپس آتے تو مسجد نبوی میں داخل ہوتے اور نماز سے فراغت کے  بعد رسول اللہ ﷺ کی قبر شریف کے پاس آتے اور سلام پڑھتے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

تبصرے