سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(163) نبی کریمﷺ پر زندگی میں ایک بار درود بھیجنا تو فرض ہے

  • 8453
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1474

سوال

(163) نبی کریمﷺ پر زندگی میں ایک بار درود بھیجنا تو فرض ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ نبی کریمﷺ پر ایک باردرود بھیجنا فرض ہے اور باقی مستحب ہوگا اس مسئلہ کی وضاحت فرمادیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یقیناً نبی کریمﷺ کی ذات گرامی  پر صلواۃ وسلام بھیجنا فرض ہے  جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ٰ سے ثابت ہے کہ:

﴿يـأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا ﴿٥٦﴾... سورة الاحزاب

''مومنو ! تم بھی پیغمبر پر درود اور سلام بھیجا کرو۔''

اصول یہ ہے کہ امر وجوب کےلئے ہوتا ہے۔اور جب آیت کریمہ سے تکرار کا وجوب ثابت نہیں ہے  تو معلوم ہوا کہ زندگی بھر میں کم از کم ایک بار درود پڑھنا تو فرض ہے اور باربار پڑھنا مستحب ہے کیونکہ بہت سی احادیث میں درود کی ترغیب دی گئی ہے۔ ہاں البتہ ان مقامات میں درود پڑھنا واجب ہوگا جہاں درود پڑھنا احادیث میں واجب قرار دیا گیا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

تبصرے