سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(164) انبیاء کرام علھیم السلام کی صداقت کی دلیل

  • 8423
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1437

سوال

(164) انبیاء کرام علھیم السلام کی صداقت کی دلیل
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرات انبیاء ومرسلین علھیم السلام کی صداقت کی کیا دلیل ہے ؟ اللہ تعالیٰ ٰ نے ان کی کس طرح مدد فرمائی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ ٰ نے حضرات انبیاء کرام علیہم السلام کی صداقت پر بہت سے دلائل قائم فرمائے۔ اور ایسے ایسے معجزات سے ان کی مدد فرمائی۔جس  سے انسانیت دنگ رہ گئی۔قوموں نے اپنے انبیاء علھیم السلام کو انکی صداقت اور ان کے جذبہ ہمدردی وخیر خواہی سے بھی پہچانا ہے۔ان کے اخلاق حسنہ ان کے اعمال صالحہ ان کی زبانیں راست باز اور وہ امانت ودیانت کے پیکرتھے۔ اور چہروں کی بشاشت وطلاقت اس پر مستزاد! اللہ ہی زیادہ بہتر جانتا ہے۔کہ نبوت ورسالت کامستحق کون تھا؟انبیاء کرام علیہم السلام اللہ تعالیٰ ٰ کی ساری مخلوق میں سے بہترین تھے۔اور تمہارا رب جو چاہتا پیدا فرماتا اور منتخب کرتا ہے۔جو شخص اس مسئلے کی مذید تفصیل معلوم کرنا چاہے اسے تاریخ تفسیر سیرت النبی ﷺ معجزات اور دلائل نبوت کی ان کتابوں کامطالعہ کرنا چاہیے۔جو حضرات علماء کرام نے تصنیف فرمائی ہیں۔انہوں نے ان کتابوں میں تفصیلات بیان فرمائی ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے