السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خاوند اپنی بیوی کی کن کن جگہوں کو دیکھ سکتا ہے اور کن کو نہیں اور اسی طرح ہی بیوی اپنی خاوند کی کن کن جگہوں کو ؟اور دوسرا سوال یہ تھا کہ کیا خاوند اپنی بیوی کی مقعد میں آلہ تناسل ڈال سکتاہے اور ہمبستری کی حدود قیود کیا ہیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!میاں بیوی ایک دوسرے کے جسم کا ہر حصہ سیکھ سکتے ہیں۔ بیوی کی مقعد (جائے پاخانہ) میں آلہ تناسل ڈالنا حرام ہے ،اس سے نبی کریم نے منع فرمایا ہے۔ نبی کریم نے فرمایاۛ " ﴿مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِی دُبُرِهَا ﴾سنن أبی داود کتاب النکاح باب فی جامع النکاح حدیث نمبر 2162جو شخص اپنی بیوی سے دبر میں جماع کرے وہ ملعون (لعنت زدہ) ہے۔ جماع کی حدود یہ ہیں کہ حالت حیض اور مقعد میں جماع کرنا منع ہے ،اس کے علاوہ آپ کسی بھی طریقے سے اپنی بیوی سے استمتاع کر سکتے ہیَں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتاوی بن باز رحمہ اللہجلددوم |