سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(109) عورت قبروں کی زیارت نہ کرے

  • 8368
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1658

سوال

(109) عورت قبروں کی زیارت نہ کرے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کےلئے قبروں کی زیارت کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کے لئے قبروں کی زیارت جائز نہیں ہے۔کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔

اس لئے بھی کہ عورتیں فتنہ میں جلد مبتلا ہوجاتی ہیں۔اور ان میں صبر کم ہوتا ہے۔لہذا ان پر یہ اللہ تعالیٰ ٰ کی ر حمت اور اس کا احسان ہے۔کہ ان کے لئے قبروں کی زیارت کو حرام قرار دے دیا تاکہ نہ خود فتنہ میں مبتلا نہ ہوں اور نہ دوسروں کو فتنہ میں  مبتلا کریں۔اللہ تعالیٰ ٰ ہم سب کے حال کی اصلاح فرمائے! آمین!

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے