سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(94) فاسق کے لئے رحم کی دعاکرنا

  • 8353
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1542

سوال

(94) فاسق کے لئے رحم کی دعاکرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا ایک رشتہ دار فوت ہوگیا جو زندگی میں  فاسق فاجر تھا لیکن وہ نماز پڑھتاتھا تو کیا وفات کے بعد اس کے لئے رحمۃ اللہ علیہ  کہنا اور دعاء کرنا جائز ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسے شخص کے لئے دعاء کرنا اور رحمۃ اللہ علیہ کہناجائز ہے۔جب تک کے اس نے دین اسلام کو اپنا دین سمجھا شہادتین کا اقرار کیا۔نمازیں پڑھیں اور دین کے ظاہری شعار کو بجالاتا رہا تو وہ اپنے گناہوں اور بُرے اعمال کیوجہ سے دعاء کا زیادہ مستحق ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ ٰ مسلمان کی دعا ء قبول کرکے اس کے گناہوں کو معاف فرمادے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے