کیا ہر ضرورت کےلئے نبی کریمﷺ سے دعا ء فریاد کرنا اور مصائب ومشکلات کے وقت آپﷺ کی ذات گرامی سے قبر شریف کے قریب سے یا دور سے مدد مانگنا شرک قبیح ہے یا نہیں؟
نبی کریمﷺ کی وفات کے بعد آپ سے ضرورتوں کے پورا کرنے یا مشکلات کے خاتمہ کےلئے دعاء فریاد یا مدد طلب کرنا شرک اکبر ہے جس سے انسان ملت اسلامیہ سے خارج ہوجاتا ہے۔خواہ کوئی دعا اور فریاد قبرشریف کے پاس کرے یا دور سے ''مثلا یوں کہے''یا رسول اللہ! مجھے شفا عطا فرمادو۔''یا رسول اللہ!میرے گمشدہ (عزیز) کو واپس لوٹا دو۔'' وغیرہ
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب