سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62) فلموں میں شرکیہ مناظر دیکھنا

  • 8321
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1618

سوال

(62) فلموں میں شرکیہ مناظر دیکھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں فلمیں دیکھتا ہوں اور ان میں شرکیہ مناظر ہوتے ہیں جیسے بتوں کو پوجنا وغیرہ،تو کیا یہ شرک ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالی آپ کو ہدایت دے ،صراط مستقیم پر چلائے ،اور عفت وعصمت کا مجسمہ بنائے،فلم کوئی بھی اسے دیکھنا حرام اور ناجائز ہے،کیونکہ فلموں غیر محرم عورتیں برہنہ یا نیم برہنہ حالت میں سکرین پر موجود ہوتی ہیں ،اور اسلام نے ہمیں اپنی نگاہ کو جھکانے اور کسی غیر محرم عورت کی طرف نہ دیکھنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام اور اسلامی نظام ِ حیات‘ ایک پاک وصاف معاشرے کی تعمیر اور انسانی اخلاق وعادات کی تہذیب کرتا ہے۔ اسلام نے جہالت کے رسم ورواج اور اخلاق وعادات کو جو ہرقسم کے فتنہ وفساد سے لبریز تھے‘ یکسر بدل کر ایک مہذب معاشرے اور تہذیب کی داغ بیل ڈالی‘ جس سے عام انسان کی زندگی میں امن ‘ چین اور سکون ہی سکون درآیا۔ اسلام اپنے ماننے والوں کی تہذیب اور پُرامن معاشرے کے قیام کے لئے جو پہلی تدبیر اختیار کرتا ہے‘ وہ ہے: انسانی جذبات کو ہرقسم کے ہیجان سے بچانا‘ وہ مرد اور عورت کے اندر پائے جانے والے فطری میلانات کو اپنی جگہ باقی رکھتے ہوئے انہیں فطری انداز کے مطابق محفوظ اور تعمیری انداز دیتاہے۔

آپ اپنی اصلاح کریں اور فلمیں دیکھنے جیسے ایک حرام سے بچ گئے تو اگلا سوال پیدا ہی نہیں ہوگا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے