سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(40) قبر پر پھولوں کے گلدستے رکھنا

  • 8299
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1856

سوال

(40) قبر پر پھولوں کے گلدستے رکھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بحوث ا لعلمية والافتاء كی فتویٰ کمیٹی کے علم میں یہ سوال آیاجو عزت مآب ڈائرکٹر جنرل سے پوچھا گیا تھا کہ گم نام فوجی کی قبر پر پھولوں کے گلدستے رکھنے پر کیا وہ احکام منبطق ہوں گے۔جو ان لوگوں کے عمل پر منبطق ہوتے ہیں۔جنھوں نے اپنے اولیاء صلحاء کی اس قدر تعظیم کی حتیٰ کہ وہ  عبادت کی صورت اختیار کرگئی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عمل بدعت اور مردوں کے بارے میں غلو ہے۔ اور تعظیم کے اعتبار سے ان کے صالحین کے ساتھ معاملہ سے مشابہت رکھتا ہے۔اورخدشہ ہے۔کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ عمل ان کی قبروں پر قبے تعمیر کرنے ان کے زریعے تبرک حاصل کرنے اور اللہ تعالیٰ ٰ کے ساتھ انھیں معبود بنانے کا سبب بن جائے گا۔لہذا شرک کے سد باب کےلئے اسے ترک کردینا فرض ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے