جو شخص مشرک کے ذبیحہ کو حلال سمجھے اور اس کے لئے درج زیل آیت سےاستدلال کی کوشش کرے۔
''تو جس چیز پر (ذبح کے وقت)اللہ کا نام لیا جائے۔اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو تو اسے کھا لیاکرو۔''
اور کہے کہ یہ آیت کریمہ محتاج تفسیر نہیں ہے۔اور کسی کی بات نہ سنے تو کیا وہ کافر ہوگا؟
جو شخص شرک اکبر کے مرتکب مشرک کے ذبیحہ کو اللہ تعالیٰ ٰ کانام لینے کی وجہ سے حلال قرار دے تو وہ خطا کار ہے لیکن وہ کافر نہیں کیونکہ یہاں یہ شبہ موجود ہے۔کہ شاید وہ اللہ کے نام کی وجہ سے اسے حلال قرار دے رہا ہو۔البتہ مذکورہ آیت سے اس کا استدلال درست نہیں ہے۔کیونکہ آیت کے عموم کو مشرک کے ذبیحہ کی حرمت پر اجماع نے خاص کر دیا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب