سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(31) نماز میں قراءت بھول جانے کا حکم

  • 8290
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1530

سوال

(31) نماز میں قراءت بھول جانے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نماز مغرب کی امامت کروا رہا تھا۔جس میں،میں نے سورۂ آل عمران کی تلاوت کی ،تلاوت میں ایک مقام جوکہ اس طرح ہے ’’اولئک ھم المفلحون‘‘ کی جگہ میں نے ’’اولئک ھم المھتدون‘‘ پڑھ دیا۔پوچھنا یہ ہے کہ آیا یہ نماز ہو گئی ہے یا نہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں قراءت کی غلطی دو طرح کی ہوتی ہے ۔اگر تو آپ سورۃ الفاتحہ میں بھولے ہیں تو اس کی اصلاح ضروری ہے ،ورنہ آپ کی وہ رکعت نہیں ہو گی اور آپ کو وہ رکعت دوبارہ پڑھنا پڑے گی،کیونکہ سورۃ الفاتحہ ہر رکعت کا رکن ہے۔اور اگر وہ غلطی سورۃ الفاتحہ کے علاوہ ہو تو اس سے نماز پر کوئی فرق نہیں پڑتا،کیونکہ فاتحہ کے علاوہ باقی قراءت مستحب ہے۔لیکن اگر ممکن ہو تو اس کی فوری اصلاح کر لینی چاہئے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے