سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(24) چھوڑے گئے روزوں کی قضا کی طاقت نہ ہونے پر فدیہ کی ادائیگی

  • 8283
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1595

سوال

(24) چھوڑے گئے روزوں کی قضا کی طاقت نہ ہونے پر فدیہ کی ادائیگی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں رمضان کے علاوہ روزے رکھنے کی بہت کم ہمت پاتا ہوں، میں اگر سابقہ چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا نہ کر سکوں اور فدیہ دے دوں کیا تب بھی ٹھیک ہو گا؟کیونکہ میں نے سچی توبہ کر لی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ واقعی اتنے کمزور ہیں کہ ان کی قضا کرنے سے معذور ہیں تو پھر یہ آپ کا شرعی عذر بنا جاتا ہے اور اللہ تعالی معاف کرنے والے ہیں،لہذا آپ ان کا کفارہ ادا کر کے بری الذمہ ہو جائیں گے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے