سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(227) مسجد حرام میں مردوں اور عورتوں کی صفوں کی ترتیب اور بچوں کی صف کا بیان

  • 827
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1327

سوال

(227) مسجد حرام میں مردوں اور عورتوں کی صفوں کی ترتیب اور بچوں کی صف کا بیان

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ مسجد حرام میں، فرض نماز میں عورتوں کی صفوں کے پیچھے صف بنا لیتے ہیں، کیا اس صورت میں ان کی نماز قبول ہو جاتی ہے اور کیا ان کے پاس اپنے اس عمل کی کوئی توجیہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جب مرد عورتوں کے پیچھے نماز پڑھیں، تو اہل علم نے کہا ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں لیکن یہ خلاف سنت ہے کیونکہ سنت یہ ہے کہ عورتیں مردوں کے پیچھے ہوں۔ اس لئے نمازیوں کو چاہیے کہ وہ حتی المقدور اس سے احتراز کریں تاکہ مرد کسی فتنہ میں مبتلا نہ ہو جائیں۔ انسان کو عورتوں کے پیچھے نماز سے اجتناب ہی کرنا چاہیے گو فقہاء نے اسے جائز قرار دیا ہے لیکن انسان کو اس سے مقدور بھر اجتناب کرنا چاہیے۔ اسی طرح عورتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ایسی جگہ نماز نہ پڑھیں جو مردوں کے قریب ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ267

محدث فتویٰ

تبصرے