سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(296) افضل ترین ذکر

  • 8264
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1029

سوال

(296) افضل ترین ذکر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ذکر اس طرح کرنا مشروع ہے۔ لاالہ اللہ محمدرسول اللہ جو شخص ہمیشہ اس طرح ذکر کرتا ہے اس کاکیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اللہ کے رسول  صلی اللہ علیہ وسلم  کی رسالت کی گواہی دینا فرض ہے ، اس کے بغیر انسان مسلمان نہیں ہوتا اور صرف لا الہ الااللہ کاذکر کرنا بہت اجر وثواب کا باعث ہے کیونکہ شریعت نے اس ذکر کی ترغیب دلائی ہے اور یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  اور سابقہ تمام انبیاء علیہم السلام  کا افضل ترین ذکر ہے باقی رہا لاالہ اللہ محمدرسول اللہ کو وظیفہ بنا کر ہمیشہ انہی الفاظ کے ساتھ ذکر کرنا تو یہ شریعت میں نہیں آیا اور بہتر یہی ہے کہ صرف وہی عمل کیا جائے جو شرعا ثابت ہو اور اسی ذکر پر اکتفا کیا جائے۔ اس کے علاوہ ہر وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم  پر کثرت سے درود شریف پڑھنا چاہئے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَصَحبِهِ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 331

محدث فتویٰ

تبصرے