سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(287) ذکر کرنے کا ایک غلط انداز

  • 8256
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1103

سوال

(287) ذکر کرنے کا ایک غلط انداز

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیاذکر کا یہ طریقہ بھی دین میں سے ہے جس پر مصر اور اس کے دیہاتی علاقوں میں بعض لوگ عمل کرتے ہیں یعنی وہ کھڑے ہوجاتے ہیں اور دائیں بائیں جھومتے ہوئے لفظ’’ اللہ‘‘ کا ذکر کرتے ہیں ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہماری معلومات کے مطابق اسلام میں اس عمل کی کوئی اصل نہیں ۔ بلکہ یہ بدعت ہے جو شریعت اسلامی کے خلاف ہے، لہٰذا اس پر عمل کرنے والوں کو اس سے روکنا ضروری ہے۔ خصوصا جب کہ ہمیں منع کرنے کی طاقت حاصل ہو۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

((مَنْ أَحّدَثَ فِی أَمْرِنَا ہٰذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ))

’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘

یہ حدیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حضرت عائشہ  صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے۔ اس مفہوم کی اور بھی احادیث موجود ہیں ۔

وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَصَحبِهِ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 323

محدث فتویٰ

تبصرے