سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(256) اصل معیار قرآن و سنت

  • 8226
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1395

سوال

(256) اصل معیار قرآن و سنت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اسلام اس شخص کے بارے میں کیا کہتا ہے جو اسلام میں ایک نیا کام شروع کرتا ہے اور وہ اچھا کام سمجھتا ہے اور دعوی کرتا ہے کہ یہ ان کاموں میں سے نہیں جو انسان کو بدعت میں مبتلا کرتے ہیں ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس شخص کا عمل قرآن وسنت پر پیش کیا جائے ۔ جو قرآن وحدیث کے مطابق ہو وہ صحیح ہے اور جوان کے مطابق نہ ہو وہ غلط ہے ۔ آپ نے اس شخص کے عمل کی وضاحت نہیں کی نہیں کی جو ہمیں معلوم ہوتا کہ وہ سنت ہے یا بدعت۔

آپ مندرجہ ذیل کتابوں کامطالعہ کریں ۔ امام شاطبی کی کتاب ’ ’ الاعتصام‘ اس میں بدعت اس کی اقسام ،احکام اور مثالیں بہت تفصیل اوروضاحت سے بیا ن کی گی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کتاب ’’ السنن والمبتدعات‘‘ کتاب ’’ الابداع فی  مضار الابتداع‘‘ کتاب ’’ البدع والحوادث‘‘ کتاب ’’ تنبیۃ الغافلین‘‘ تصنیف ابن نحاس اور اس قسم کی دوسری کتابیں جن سے سنت اور بدعت میں فرق واضح ہوجاتا ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَصَحبِهِ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 295

محدث فتویٰ

تبصرے